Ad

Tuesday, September 8, 2020

یہ کام کرو اور ماہانہ ایک لاکھ روپے کمائے(How to make washing powder at home

  

علیکم دوستو میں آپ لوگوں کو اپنے بلاگ پر خوش آمدید کہتا ہوں دوستوں آج کا بزنس آئیڈیا بہت ہی آسان ہے اور آسانی سے سے کوئی بھی کر سکتا ہے اور اس کی پروڈکٹ مارکیٹ میں آسانی سے سیل  ہو جاتی ہے دوستوں آج کا جو بلاگ ہے اس میں ہم لوگوں نے واشنگ پاؤڈر جانیں کے سرف بنانا ہے شروع شروع میں ہم نے اس کو گھر پر بنانے کے لیے ہمیں کوئی خاصی مشینری کی ضرورت نہیں پڑے گی اس کو بنانے کے لئے ہمیں صرف اور صرف ایک پلاسٹک کا ٹب اور ایک پیکٹ جس کو سیل کرنے والی مشین کی ضرورت ہے یہ مشین مینول مشین صرف 2000  سے تین ہزار کے درمیان آ جاتی ہے اور یہ کاروبار ہم کم سے کم دس ہزار سے لے کر کر پندرہ ہزار میں آسانی سے شروع کر سکتے ہیں اس کا را مٹیریل آپ لوگوں کو لاہور کراچی ملتان فیصل آباد سے بہت سستا مل جائے گا چلئے دوستو اب اس میں استعمال ہونے والے را مٹیریل کے بارے میں میں آپ لوگوں کو بتاتا ہوں یہ رہ مٹیریل درجہ ذیل ہے 

سوڈا ایش یعنی کے کھاراسوڈا یا دوبی  سوڈا 

نمک 

برتن دھونے والا کالا تیل 

سفید تیل یا شیمپو بیس 

نینسا  پاؤڈر یہ دانے  دار ہوتا ہے اور تین رنگوں میں ہوتا ہے اس کے رنگ میں نیلا سبز اور سرخ ہوتا ہے 



خوشبو کوئی بھی 


بنانے کا طریقہ :


سب سے پہلے ہم نے پانچ کلو کھارا سوڈا یا دوبی سوڈا برتن میں لینا ہے پھر اس میں دو کلو نمک شامل کرنا ہے اور اس کو مکس کر دینا ہے مکس کرتے ہوئے اس میں ہم نے ایک کلو برتن دھونے والا کالا تیل شامل کرنا ہے اور پھر مکس  کرتے ہوئے ہیں ہم نے اس میں سفید تیل یا شیمپو بیس ایک پاؤ یعنی کے 250 گرام ڈالنا ہے پھر اس میں ایک پاؤ یعنی کہ 250گرام نیسہ پاؤڈر ڈالنا ہے اور پھر اپنی ضرورت کے مطابق یعنی کے حسب ضرورت خوشبو ڈالنا جو کوئی بھی لیمن یا کسی بھی چیز کی ہو سکتی ہے اور پھر اس کو پانچ سے دس منٹ مکس کرتے  رہنا ہے اگر سرف میں زیادہ نمی ہے تو اس کو دھوپ میں ایک سے دو گھنٹے اس کا لینا ہے پھر اس کو اپنی برینڈ کے پیکٹس میں پیک  کر لینا ہے جو دس روپے والی 50 روپے والی یا آدھا یا ایک کلو کی ہو سکتی ہے یہ آپ لوگوں کی مرضی ہے کہ کون سی پیکٹ میں پیک کرنا  ہے دوستو اگر یہ کاروبار کا طریقہ آپ لوگوں کو پسند آیا ہو تو اس بلاگ کو ضرور فالو کریں 


No comments:

Post a Comment